پاک فوج کے زیر اہتمام وادی سوات میں سائیکل ریس

پاک فوج کے زیر اہتمام وادی سوات میں سائیکل ریس
کیپشن: Cycle race in Swat Valley organized by Pakistan Army

 ایک نیوز:پاک فوج کے زیر اہتمام سوات کی سیاحتی اہمیت اور علاقے کی پر امن صورتحال کو اجاگرکرنے کیلئے سائیکل ریس کا انعقادکیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-12/news-1686581592-1769.mp4

45 کلومیٹر طویل سائیکل ریس میں ملک بھر سے 6 خواتین سمیت 50 قومی سطح کے سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔سائیکل ریس فضاگھٹ، منگلور، تلیگرام اور کشوارہ سے ہوتی ہوئے مالم جبہ میں اختتام پذیر ہوئی۔

مقابلے کے اختتام پر شرکاء اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

علاقہ عمائدین اور مقامی لوگوں کی طرف سے پاک فوج کی وادی میں امن قائم کرنے اور سیاحت کو فروغ دینے کی کوششوں کا پر زور خیر مقدم کیاگیا۔