ایک نیوز :سندھ حکومت نے کراچی سمیت 8 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے متاثر ہونے والے علاقوں سے آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے آج رات تک متاثر ہونے علاقوں کی کل آبادی کی تفصیلات مانگ لی ،پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ ڈی سیز کو خط ارسال ، خط میں کہا گیا کہ کل آبادی سے ابھی تک کتنے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے؟ سمندری طوفان سے ممکنہ طور پرمتاثر ہونے والے افراد کے لیے اب تک کتنے ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں، خط وزیر اعلی کے احکامات کے بعد پی ڈی ایم اے نے سندھ میں متعلقہ ڈی سیز کو خط لکھ دیا کراچی سائوتھ، ٹھٹھہ، سجاول بدین ، ملیر ، کیماڑی، کورنگی کے ڈی سیز کو خط لکھا گیا ہے ۔