سمندری طوفان کے خطرے کے باوجود شہریوں کا علاقہ چھوڑنے سے انکار

سمندری طوفان کے خطرے باوجود شہریوں کا علاقہ چھوڑنے سے انکار
کیپشن: سمندری طوفان کے خطرے باوجود شہریوں کا علاقہ چھوڑنے سے انکار

ایک نیوز :بحیرہ عرب میں بنے سمندری طوفان کی سندھ کے ساحل کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔کئی علاقوں کے  رہائشیوں نے خطرے کے باوجود گھر چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بحیرہ عرب میں بنے سمندری طوفان بائپر جوائے نے سندھ میں خطرے کی گھنٹی بجادی،سندھ حکومت نے کراچی میں سمندر پے جانے پر پابندی،رہائشیوں کو بھی الرٹ جاری جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس میں رہنے والے شہریوں نے خطرے کے باوجود گھر چھوڑنے سے انکار کردیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمندر پر جانا چھوڑدیا ہے،مگر گھر خالی نہیں کرینگے۔

دوسری جانب حکومت نے ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ  کشتیوں کو بھی سمندر میں جانے سے روکا جارہا ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے  ساحل سمندر پر واقع آباد ی کو منتقل کرنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔