ایک نیوز:وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جے پی روڈ کا نام تبدیل، کرنل شیر خان شہید کے نام سے منسوب کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جے پی روڈ کا نام کرنل شیر خان شہید روڈ رکھنے کی منظوری دی تھی ۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نام کی تبدیلی کی منظوری لی گئی۔آئی جے پی کا نام کرنل شیر خان شہید رکھنے کی سمری وزارت داخلہ نے بھجوائی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف جلد نئی تعمیر شدہ کرنل شیر خان شہید روڈ کا افتتاح کریں گے۔کرنل شیر خان شہید روڈ کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔منصوبے سے جی ٹی روڈ اور ایکسپریس وے سے آنے والی ٹریفک کو بھی سہولت ملے گی۔