طوفان بائپرجوائے،بلوچستان کی ساحلی پٹی پر دفعہ 144 نافذ 

Jun 12, 2023 | 17:35 PM

ایک نیوز :بحیرہ عرب میں  طوفان بائپرجوائے کے باعث بلوچستان کی ساحلی پٹی پر دفعہ 144نافذ،تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

زیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو کاکہنا ہے کہ طوفان کے باعث ہسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کردیاگیاہے۔ کمشنر مکران اور کمشنر قلات ڈویژن  سمندر ی طوفان کے چیلنج سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔متعلقہ ادارے  مربوط  رابطوں اور    ماہی گیروں  سے   24 گھنٹے مشاورت    کریں ۔

مزیدخبریں