اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

Jun 12, 2023 | 17:15 PM

 ایک نیوز :اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔شرح سود 21 فیصد تک برقرار رہے گی۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 21 فیصد تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
 اسٹیٹ بنک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے آج اپنے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو  تبدیل نہ کرنے اور 21فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاہے، کمیٹی کےمطابق اپریل اور مئی کے بلند مہنگائی کے اعدادوشمار زیادہ تر توقع کے مطابق ظاہر ہوئے، کمیٹی نے صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کی مہنگائی کی توقعات میں حالیہ نقطہ عروج سے ترتیب وار کمی بھی نوٹ کی، کمیٹی توقع کرتی ہے کہ ملکی طلب کم رہے گی جس کا سبب سخت زری موقف، ملکی غیریقینی کیفیت اور بیرونی کھاتے پر مسلسل دباؤ ہے۔

مزیدخبریں