الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کیخلاف کیس ڈی لسٹ کردیا

Jun 12, 2023 | 17:06 PM

ایک نیوز:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رہنمااستحکام پاکستان پارٹی فواد چودھری کیخلاف کیس ڈی لسٹ کردیا۔

الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنےکےمعاملے پر  فواد چودھری کیخلاف کیس بینچ کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ کیا گیا۔کیس کی سماعت 15 جون کو ہونا تھی۔فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 21 جون کو ہوگی۔

مزیدخبریں