مردان: جعلی اےایس پی بن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار

مردان: جعلی اےایس پی بن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والا نوسرباز گرفتار
کیپشن: Mardan: A new army officer arrested for defrauding people by pretending to be a fake ASP

ایک نیوز: مردان پولیس نے جعلی اےایس پی بن کر لوگوں سے فراڈ کرنے والے نوسرباز کو دھرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مردان پولیس نے اسلام آباد پولیس کا جعلی اے ایس پی گرفتار کر لیا۔ ملزم سادہ لوح شہریوں سے پولیس افسر بن کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم خود کو اسلام آباد پولیس کا اے ایس پی ظاہر کرکے واردات کرتا تھا۔ 

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم مختلف ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم بٹورتا تھا۔ مردان پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔ اس حوالے سے مردان پولیس نے اسلام آباد پولیس سے بھی رابطہ کیا۔ جہاں سے ملزم کے جعلی اے ایس پی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔