جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے 12خواتین کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے 12خواتین کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت  نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث بارہ خواتین ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ عدالت نے بارہ خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے، عدالت نے پولیس کی  مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

مقدمہ میں ملوث خواتین ملزمہ فرح خان ، صدف ، صفیہ ، سمیہ ،ساجدہ  ،شمائلہ ،انیلہ ، خالدہ ،ماریہ سمیت بارہ خواتین ملزمہ کو عدالت پیش کیا گیا ۔ خواتین ملزمہ نے کہا کہ جس دن شناخت پریڈ تھی اس دن شام کے وقت بلا کر ہماری ویڈیو بنائی گئی ۔خواتین ملزمہ کے وکلا نے کہا کہ خواتین ملزمہ کا پہلے بھی چار دن کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت اس مقدمہ میں خواتین کو رہا کرنے کا حکم دے۔