ایک نیوز: گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو انسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ،انسداد دھشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفتیشی افسر کی جانب سے کہا گای کہ ڈاکٹر یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے،تفتیش کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔