ایک نیوز: سورج کے تیور دکھاتے ہی بجلی کا شارٹ فال بھی 5 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 652 میگاواٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار 8سو 54 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11ہزار 284 میگاواٹ ہے۔ شمسی توانائی سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار 148 میگاواٹ اور ونڈ پاور پلانٹس 984 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔
ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔