بائپرجوائے:کل بلوچستان سے ٹکرائےگا:مرادعلی شاہ

 بائپرجوائے:کل بلوچستان سے ٹکرائےگا:مرادعلی شاہ
کیپشن: وزیراعلیٰ سندھ نے اندرون سندھ ک

ایک نیوز: وزیراعلیٰ سندھ نے اندرون سندھ کےمختلف علاقوں کا دورہ کر کےانتظامات کا جائزہ لیا،مراد علی شاہ نے کہا کہ سمندری طوفان کےخطرے کے پیش نظر سندھ حکومت نے انتظامات اور تیاریاں شروع کر دی ہیں،تیزبارشوں میں لوگوں سے گزارش کرتاہوں کہ گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  مرادعلی شاہ نے سید ناصرحسین شاہ اور شرجیل انعام میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت 40 سیٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،وائیپرجوائے سائیکلون کی وجہ سے ساحلی علاقوں کادوراکیاہے،پہلے شاھ بندرپھرکیٹی بندرسے ہوکرآرہاہوں،پرسوں سے رابطے میں تھا،بلاول بھٹوکی ہدایات تھی،ڈی جی رینجرز،پی ڈی ایم اےانتظامیہ وزراء ساتھ تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہرمشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں،کل تک ایک کیٹیگری ڈاؤن ہوگی،پھریہ دوسری کیٹیگری میں تبدیل ہوگا،نارتھ کی ڈائریکشن میں ہے،کل کے بعد اس کارخ تبدیل ہوگا،بلوچستان سے ٹکرائےگا،یہ انڈیاکی حدود میں جائےگا،بدین اورتھرپارکرسے ہوتاہواجائے گا،اگریہ نارتھ ویسٹ کرے توپوراکراچی کاساحل بھی متاثرہوسکتاہے،اس وقت کی ڈائریکشن کے مطابق سجاول کارخ ہے،ہمارے منتخب نمائندے انتظامیہ کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی زندگیوں کومحفوظ بناناہے،مزاہمت کررہے ہیں پرہمیں ان کی جانیں عزیزہیں،پہلے بھی 700سے زیادہ انسان جان سے ہاتھ دھوبیٹھےتھے،میڈیاحقائق بتائے تاکہ لوگ تعاون کریں
فائیواسٹاردہولیات تونہی پن پرجوحال ہے ان کی مدد کریں گے،60000لوگ 51گاؤں ہیں متاثرہونے کاخدشہ ہے،کیٹی بندرمیں 14000آبادی ہے،گھوڑاباری سے 7750لوگوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاہے،فشنگ بوٹ موجود ہیں،سیکشن 144لگادیاہے،6پرائمری میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں،جاتی اورچوہڑ جمالی میں ریلیف کیمپ قائم کئے ہیں،ہیلتھ پولیس سمیت متعلقہ محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی ہیں،ٹھٹہ بدین میں بھی ہم آرمی کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔
مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ اللہ بھی ہماری مدد کرے گا،اللہ پاک بھی دیکھ رہاہے،ہم اگراپنی مدد آپ نہیں کریں گے توکون کرے گا،آدھے گھنٹے میں تیزہواؤں کے ساتھ تیزبارش ہونے کاامکان ہے،14تاریخ سے تعمیراتی کام بند کیاجائے،70انتہائی مخدوش عمارتیں ہیں ان کے مکینوں کوبھی منتقل کرناہے،کے ایم سی واٹربورڈ ایس بی سی اے سب اداروں کواپنااپناکام کرنے کاکہاہے،سب لوگ ہونگے،اب سے لیکرطوفان ٹل جانے تک ایمرجنسی ڈیوٹی ہوگی،تیزبارشوں میں لوگوں سے گزارش کرتاہوں کہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

قبل ازیں  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت سمندری طوفان کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سمندری طوفان کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ  لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزرا، شرجیل میمن، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ مجھے تمام انتظامات مکمل چاہئیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-12/news-1686568982-4097.mp4