چیئر مین پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کی حفاظتی ضمانت منظور

Jun 12, 2023 | 16:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کی  ہائیکورٹ ملتان بنچ  نے   حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عظمیٰ خان نے لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ نمبر 96/23 میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دی ہے جسے  لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بنچ نے 19 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

 ڈاکٹر عظمیٰ خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات کے خلاف 10 مئی کو لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا،مقدمہ میں کار سرکار میں مداخلت اور احتجاج کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے تھانہ ڈیرہ غازی خان میں درج مقدمہ نمبر 13/23 میں بھی حفاظتی ضمانت کے لئے بھی رجوع کرلیا ہے۔ اس مقدمہ میں ابھی سماعت شروع نہیں ہوئی،

 ذرائع کا کہنا ہےکہ تھانہ ڈی جی خان کے مقدمہ میں 30 فروری کی تاریخ نے مقدمہ مشکوک بنادیا تھا ،تھانہ اینٹی کرپشن نے انتقال کی منتقلی 30 فروری کو ظاہر کی جو کہ ممکن نہیں۔

مزیدخبریں