ایک نیوز: قومی سلامتی اداروں کیخلاف حملے اور تشدد پر اکسانے کے الزامات میں بیرون ملک مقیم پاکستان کے نامور صحافیوں اور یوٹیوبرز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی اداروں کے خلاف حملے پر اکسانے اور بیرون ملک تشدد پر اکسانے کے الزامات کے تحت شاہین صہبائی۔ سید حیدر رضا مہدی۔ وجاہت سعید عادل فاروق راجہ کے خلاف تھانہ رمنا اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی اور غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
مقدمہ جی الیون کے رہائشی محمد اسلم کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک سے عسکری اداروں کے خلاف لوگوں کو بھڑکایا۔ ملک کے اندر بغاوت اور انتشار پھیلایا۔ ملزمان غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ملزمان ملک کے اندر بغاوت اور خانہ جنگی چاہتے ہیں۔