ایک نیوز : جرمن اور امریکی حکام کے مطابق نیٹو اتحاد کی تاریخ میں یورپ کی سب سے بڑی فضائی مشقیں پیر بارہ جون کو شروع کر دی گئی ہیں۔
جرمن قیادت میں ''ایئر ڈیفنڈر 23‘‘ نامی یہ مشقیں تقریباً 10 دنوں تک جاری رہیں گی اور ان میں پچیس نیٹو اور شراکت دار ممالک کے تقریباً 220 فوجی طیارے شامل ہوں گے۔
۔ برلن میں امریکی سفیر کے مطابق ان مشقوں کا مقصد روس سمیت دیگر ملکوں کو ایک پیغام دینا ہے۔
انہوں نے روسی صدرکا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا، '' یہ بات میرے لیے باعث حیرت ہو گی کہ اگر مسٹر پوٹن سمیت کوئی عالمی رہنما اس اتحاد کی روح، جس کا مطلب اس اتحاد کی طاقت ہے ، کی اس سرگرمی کا نوٹس نہ لے رہا ہو۔‘‘
ہ بنیادی طور پر جرمنی، جمہوریہ چیک اور ایسٹونیا میں کی جارہی ہیں۔
امریکی سفیر نے کہا کہ اگرچہ ''ایئر ڈیفنڈر‘‘ کو بار بار منعقد کی جانے والی مشقیں بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن بقول ان کے 'ہماری یہ بھی خواہش نہیں ہے کہ یہ آخری ہوں۔‘‘
مشق کے دوران شہری ہوائی نقل و حمل میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں پوچھے جانے پر جرمن جنرل گیرہارٹز نے اصرار کیا کہ منصوبہ سازوں نے ہوائی سفر میں تاخیر یا منسوخی کو روکنے کے لیے اپنی بساط بھر ہر ممکن اقدامات کیے ہیں۔