پی ٹی آئی خواتین کیساتھ نا مناسب سلوک کیخلاف درخواست، پولیس نے رپورٹ جمع کروادی

Jun 12, 2023 | 16:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: تحریک انصاف کی گرفتار خواتین کی رہائی اور ان سے جیل نہ مناسب سلوک کیخلاف درخواست پر پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار خواتین کے بارے میں رپورٹ پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی گرفتار خواتین کی رہائی اور ان سے جیل نہ مناسب سلوک کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں  پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار خواتین کے بارے میں رپورٹ پیش کر دی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق  9 مئی کے واقعہ کے بعد 49 خواتین کو مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا۔شیریں مزاری اور مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری سمیت 24 خواتین ریا کر دیا گیا،24 خواتین کو ضمانت یا مقدمہ ڈسچارج ہونے پر رہا کیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق   گرفتار 25 خواتین ابھی جیل میں ہیں  اور ان میں زیادہ تر جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔سب سے زیادہ چار مقدمے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف درج ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ ، ضم جاوید ،عالیہ حمزہ اور طیبہ راجہ سمیت 25 خواتین جیل میں ہیں۔

مزیدخبریں