حکومت کاٹی ایل پی کےمطالبات پر مذاکرات کافیصلہ

Jun 12, 2023 | 16:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مطالبہ پر مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں کمیٹی ٹی ایل پی کے وفد سے بات چیت کرے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی ٹی ایل پی کے 4مطالبات کو سنے گی،ٹی ایل پی کے جائز مطالبات کو سنا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی نے جمعہ کو ”پاکستان بچاﺅ“ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا۔

تحریک لبیک پاکستان کے قائد سعد حسین رضوی کی قیادت میں لانگ مارچ تحریک کے مرکزی دفتر ملتان روڈ سے روانہ ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد جائے گا، قافلہ اس وقت گجرات میں موجود ہے۔

مزیدخبریں