مونٹریال کراٹے چیمپئن شپ : پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

 مونٹریال کراٹے چیمپئن شپ : پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا

ایک نیوز: مونٹریال کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے سعدی عباس نے75۔کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مونٹریال کراٹے چیمپئن شپ کے فائنل میں سعدی عباس نے میزبان کینیڈا کے ایلری کیران نیگلم کو چار ایک سے شکست دی ۔

سعدی عباس رواں برس چین میں ہونے والی ائیشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔