ایک نیوز: ایوان بالا میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات پر متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قراداد وزیر مملکت شہادت اعوان نے پیش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا تھا کہ نو مئی کو جناح ہاوس، ریڈیو پاکستان اور دیگر واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ایوان ان پرتشدد واقعات کی مذمت کرتی ہے، یہ ایوان 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ 9 مئی میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو سخت سزا دی جائے، پاک فوج کے شہداء پاکستان کا فخر ہیں، پاکستان کے استحکام اور امن کیلئے پاک فوج نے قربانیاں دی ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کرتا ہے، 9 مئی کو جناح ہاؤس، ریڈیو پشاور اور دیگر مقامات پر پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔