لاہور: میو ہسپتال میں زیر علاج نوجوان ملزم کی فائرنگ سے قتل، ویڈیو

Jun 12, 2023 | 14:22 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  میو ہسپتال لاہور کے ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم بوٹا پولیس کےسامنے ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوا  اور ساجد کو قتل کر دیا ۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بوٹا اسپتال کی وارڈ میں موجود رہا، ملزم نے مریض کے آتے ہی   فائرنگ  شروع کر دی۔ ملزم کے ہسپتال میں اسلحہ لے  کر داخل ہونے پر سوالیہ نشان ہے۔

لاہور پولیس نے مقتول ساجد کی والد خورشیدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بوٹا کو واقعہ کے فوری بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-12/news-1686561694-9658.mp4

مزیدخبریں