ایک نیوز: آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے قریب خوفناک بس حادثہ ہوا ہے جس میں 10 افراد ہلاک اور 25زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں شادی کی تقریب میں جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔ بس کا ڈرائیور زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور زیر حراست ہے اور علاج معالجے کے بعد اس سے پوچھ گچھ ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس نے 58 سالہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ممکنہ طور پر دھند کے باعث حادثہ پیش آیا۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بس حادثے پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔