ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے بھارتی بلے بازوں کو بابر اعظم اور کین ولیمسن سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح سیم اور سوئنگ بال کو کھیلا جاتا ہے۔
ناصر حسین کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی بیٹنگ دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی ہے، بھارتی مداح مجھ پر تنقیدکریں گے لیکن میں کہوں گا کہ بھارتی بلے بازوں کو بابر اور کین ولیمسن سے سیکھنا چاہیے کہ جب گیند سوئنگ ہو رہی ہو تو کیسے کھیلنا چاہیے۔
سابق انگلش بلے باز کا کہنا تھا کہ بابر اور کین ولیمسن سوئنگ گیند کو کھیلنے میں جلدی نہیں کرتے بلکہ لیٹ کھیلتے ہیں۔