ایک نیوز: گندم کی اوپن مارکیٹ کریش ہونے بعد پھر بلند ہونا شروع ہوگئی۔ جس کے بعد آئندہ چند روز میں مارکیٹ میں مزید تیزی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں دو سو روپے من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گندم کی قیمت چار ہزار روپے فی من سے 4200 روپے من ہوگئی ہے۔
گندم کی قیمت میں اضافہ سے آٹا کا بیس کلو کا تھیلا پچاس روپے مہنگا ہوگیا۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا2300 روپے سے 2350 کا ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے 20 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کے فیصلہ پر تاحال عمل نہ ہونے سے ذخیرہ اندوزوں نے گندم کی سپلائی روک لی۔ ذخیرہ اندوزوں کی مارکیٹ میں گندم نہ آنے سے اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چند روز قبل سستی گندم درآمد کرنے کی خبروں سے ذخیرہ اندوز گندم مارکیٹ میں لے آئے تھے۔ جس کی وجہ سے گندم کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی۔