ٹیسٹ کرکٹ کےسب سے بڑے ٹاکرے کا 16 جون سے آغاز

ٹیسٹ کرکٹ کےسب سے بڑے ٹاکرے کا 16 جون سے آغاز

ایک نیوز: انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کے 73 ویں ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ انگلینڈ میں ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین ایشز سیریز 2023 کا آغاز 16 جون سے انگلینڈ میں ہوگا۔ 5 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ایجبسٹن ،برمنگھم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 28 جون سے 2 جولائی تک لارڈز ،لندن،تیسرا میچ 6 سے 10 جولائی ہیڈنگلے ،لیڈز،چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول ،لندن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ انہی پانچ مقامات نے 2019کی ایشیز سیریز کی میزبانی کی تھی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان  تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز  بھی کھیلے جائیں گے۔ ایجبسٹن، لارڈز اور اوول میں پہلی مرتبہ ویمنز ایشیز ٹی 20انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں  اور 6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔

یہ سیریز مجموعی طور پر 73ویں ایشز سیریز اور انگلینڈ میں ہونے والی 37ویں سیریز ہوگی۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ 2023اور2025 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔