ایک نیوز: ڈی جی خان میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی چودہ روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کی جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے درخواست جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو بھجوا دی۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس درخواست پر وہی بینچ فیصلہ کرے گا جو پہلے اس طرح کا آرڈر کر چکا ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے حکم جاری کر تے ہوئے عدالت کا چیئرمین پی ٹی آئی کو پچیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ڈیرہ غازی خان کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر لگائے گئے 2 اعتراضات دور کر دیے ہیں۔جس کے دوران چیئرمین تحریکِ انصاف عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور وکلا نے دلائل دیے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا کہ رجسٹرار آفس نے آپ کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں، اعتراض ہے کہ آپ نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کیوں نہیں کی؟
وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونا تھا جس کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ نہیں جا سکتے تھے۔عدالتِ عالیہ نے چیئرمین تحریکِ انصاف کی درخواست سے 2 اعتراضات دور کردیے اور ان کی درخواست کو نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔