ایک نیوز: سمندری طوفان بائپر جوائےمزید شدت اختیارکرگیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اےیاسین شر بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن 40عمارتیں مکمل زبوں حال ہیں،جنکو خالی کروایا جارہا ہے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر ادارے عمارتیں خالی کروا رہے ییں،خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کا کام آج شام تک مکمل کرلیا جائےگا۔
ڈی جی ایس بی سی اے نے مزید کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے،کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایس بی سی اے کے افسران و ملازمین کو الرٹ کردیا گیا ہے،شہری خطرناک عمارتوں کے قریب اپنی گاڑیاں کھڑی نہ کریں۔