ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ : شکست کے بعد تمام بھارتی کھلاڑی میچ فیس سے بھی محروم

Jun 12, 2023 | 13:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم پربھاری جرمانےعائد کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانےعائد کیے گئے جبکہ  بھارتی ٹیم کو  پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کےکسی کھلاڑی کو بھی میچ فیس نہیں ملےگی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 5 جب کہ آسٹریلوی ٹیم نے4 اوورز کم کروائے تھے۔ آئی سی سی کےقانون کےمطابق سلو اوور ریٹ پر ہرکھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتاہے، قانون کےمطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصدجرمانہ کیا جاتاہے۔

دوسری جانب بھارتی اوپنر شُبمن گِل پر الگ سے بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، شُبمن نےآؤٹ ہونےکے بعدامپائرکےفیصلے پرتنقید کی تھی۔شُبمن گِل آئی سی سی کےآرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی اوپنر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزیدخبریں