رہنما پیپلزپارٹی بختاور بھٹو لاہور سے دبئی روانہ

رہنما پیپلزپارٹی بختاور بھٹو لاہور سے دبئی روانہ
کیپشن: Leader of PPP Bakhtawar Bhutto left for Dubai from Lahore

ایک نیوز: سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری آج لاہور سے دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی بختاور بھٹو زرداری لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہوئی ہیں۔ وہ 13 روزہ دورے پر لاہور آئی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری 31 مئی کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق وہ 11 افراد کے ہمراہ دبئی کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔