لال چند ملیح صدر اقلیتی ونگ پاکستان تحریک انصاف مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

 لال چند ملیح صدر اقلیتی ونگ پاکستان تحریک انصاف مقرر ،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: لال چند ملیح صدر اقلیتی ونگ پاکستان تحریک انصاف مقرر ،نوٹیفکیشن جاری

ایک نیوز: چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے لال چند ملیح کو صدر اقلیتی ونگ پاکستان تحریک انصاف مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے دستخط سے سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کو پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔