ایک نیوز: پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔ روسی خام تیل سے لدے جہاز پیور پوائنٹ سے منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق منتقلی کا عمل 10 بج کر 24 منٹ پر شروع کیا گیا ہے۔ روسی جہاز سے خام تیل کی منتقلی پی آر ایل ٹینک میں کی جا رہی ہے جو کہ 26 سے 30 گھنٹوں میں مکمل ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ خام تیل لےکر روسی جہاز ’پیور پوائنٹ‘ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔
سمندری طوفان سے قبل جہاز کراچی پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔
شپنگ ذرائع نے بتایا کہ روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا اور جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔