پاک فوج کےشہداکی بےحرمتی پراہل خانہ کااحتجاج

Jun 12, 2023 | 12:21 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: شہدائے پاکستان کو سلام،وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عنایت اللہ انتہائی نڈر سپاہی تھے جنہوں نے وطنِ عزیز کی خاطر جان قربان کی،سپاہی عنایت اللہ نے 01 جون2023 کو بلوچستان کے ضلع کیچ میں جواں مردی اور دلیری  سے دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا،سپاہی عنایت اللہ شہید کا تعلق بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے نواحی گاؤں گہلہ سے تھا۔

سپاہی عنایت اللہ شہید نے سوگواران میں والدین اور 5بھائی چھوڑے ،سپاہی عنایت اللہ شہید کے لواحقین نے 9مئی کو فساد پھیلانے والے شرپسندوں کووطن عزیز کا دشمن قراردیتے ہوئے سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

سپاہی عنایت اللہ شہید  کے والد نے کہا کہ میرا بیٹاعنایت اللہ وطن عزیز کی خاطر شہید ہوا اورمجھے فخر ہے میں شہید کا والد ہوں ،میرا بیٹا عنایت اللہ شہید اچھے اخلاق کا مالک تھا۔

سپاہی عنایت اللہ شہید  کی والدہ نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کہ وہ وطن عزیز کی خاطرشہید ہوا،عنایت اللہ شہید میرا سب سے زیادہ پیارا بیٹا تھا اس ماہ اس کی شادی تھی۔

سپاہی عنایت اللہ شہید  کے بھائی نے کہا کہ میرے بھائی نے وطن عزیز کی خاطر قربانی دی،ہمیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے، ہمیں بہت دکھ ہوا ہے پاک فوج کے شہداء کی بے حرمتی کی گئی اور وطن عزیز میں شر و فساد پھیلایا گیا، گورنمنٹ سے اپیل ہے شرپسندوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے کیونکہ شہید ہم سے ہیں اور ہم شہیدوں سے ہیں،ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے۔

سپاہی عنایت اللہ اپنی جوانی وطنِ عزیز پر قربان کر کے آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ بن گیا۔

مزیدخبریں