ایک نیوز: سانحہ 9 مئی میں ملوث چالیس فیصد ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ 54 فیصد کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اہم دفاعی و فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث 40 فیصد ملزمان گرفتار ہو گئے ہیں جبکہ 54 فیصد کی شناخت ہوگئی اور ان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کے پیچھے ہیں،بعض حملہ آوروں کا بیرون ملک فرار کا بھی انکشاف ہو ا ہے۔ گرفتار چالیس فیصد ملزمان کا تعلق تحریک انصاف سے ہی ہے، گرفتار ملزمان جی ایچ کیو ،جناح ہاؤس لاہور ،ائی ایس آئی فیصل آباد آفس ،پی اے ایف بیس میانوالی ،گوجرانوالا کینٹ اور پشاور میں توڑ پھوڑ اور حملوں میں براہ راست ملوث ہیں ۔