سپریم کورٹ:کروناوباسےنمٹنےکیلئےازخودنوٹس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

Jun 12, 2023 | 12:09 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں کرونا وبا سےنمٹنےکےلیےازخودنوٹس کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کردیا گیا۔

نئی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس یحیٰی خان آفریدی بینچ کا حصہ نہیں،جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم 4رکنی بینچ آج دن ڈیڑھ بجے سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

قبل ازیں کرونا وبا ازخودنوٹس کیس پانچ رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیا گیا تھا،سابق چیف جسٹس گلزار احمد نے 10اپریل 2020 کو ازخودنوٹس لیا تھا،عدالت نے سیکرٹری صحت و سیکرٹری داخلہ سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے تھے۔کرونا ازخودنوٹس کیس کی گزشتہ سماعت 5 مئی 2021 کو ہوئی تھی۔

مزیدخبریں