ایک نیوز: ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نازیبا ویڈیوز لیک کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ مرکزی ملزمہ ٹک ٹاکر صندل خٹک کو عدالتی ریلیف نہ مل سکا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپیشل جج سنٹرل نے ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
بتایا گیا ہے کہ مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزمہ صندل خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، مجھے سال سےتنگ کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حریم شاہ انہیں نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرہی ہیں۔
صندل خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ حریم شاہ ان پر الزام لگا رہی کہ میں نے ان کے ساتھ زیادتی کروائی۔ میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں۔ ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتےہیں، سب کو معلوم ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔