کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ

Jun 12, 2023 | 11:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے اضافہ ہوا  ہے جس کے بعد ڈالر کا لین دین 287 روپے میں جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 305 روپے تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسینج میں بھی کاروباری کا منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس 21 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 883 پر آگیا۔

مزیدخبریں