لاہور: ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا  ڈولفن اہلکار دم توڑ گیا

Jun 12, 2023 | 11:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  ڈیفنس کےعلاقے میں ڈاکو کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا   ڈولفن اہلکار جنرل ہسپتال میں دم توڑ گیا  ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈولفن فورس کے اہلکار حافظ محمد نعمان کو جام شہادت نوش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈولفن اہلکار حافظ محمد نعمان چند روز قبل ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اپنے ساتھی محسن یوسف کے ہمراہ شدید زخمی ھو گیا تھا۔

 لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، نماز جنازہ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ادا کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج حافظ محمد نعمان کی عیادت بھی کی تھی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہےکہ شہید کے  لواحقین کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں