پنجاب، آئندہ مالی سال میں 3 شعبہ جات سےٹیکس وصولی کا ہدف 104 ارب

پنجاب، آئندہ مالی سال میں 3 شعبہ جات سےٹیکس وصولی کا ہدف 104 ارب

ایک نیوز: پنجاب میں آئندہ نئے مالی سال میں صرف 3 شعبہ جات سےٹیکس وصولی کا ہدف 104 ارب روپے تک مقرر کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 3 مختلف سیکٹر میں 17 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ عوام پر مسلط کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔لینڈ ریونیو  کی مد میں نئے مالی سال میں 26 ارب 51 کروڑ روپے جمع کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں۔

اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں ذرائع آمدن جمع کرنے کا ہدف  64 ارب 74 کروڑ روپے مقرر کرنے کی تجاویز  دی گئی ہیں۔زرعی انکم ٹیکس میں 13 ارب روپے کی ذرائع جمع کرنے کا ہدف مقرر کرنے سفارشات ہیں۔اسٹامپ ڈیوٹی پر 4 ارب 21 کروڑ روپے کا اضافی ہدف مقرر کرنے کی سفارشات ہیں ۔اس کے علاوہ زرعی انکم ٹیکس پر 13 ارب روپے کا اضافی ہدف نئے مالی سال میں مقرر کرنے کی سفارشات ہیں۔