پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کاافواجِ پاکستان،شہداءِ ارضِ پاک کو خراجِ عقیدت

Jun 12, 2023 | 11:31 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے افواجِ پاکستان اور شہداءِ ارضِ پاک کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشہور کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ہر محب وطن پاکستانی اپنی مٹی کی محبت کو اپنا فرض سمجھتا ہے جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں ان قوموں کا تاریخ میں کوئی نام و نشان نہیں رہتا" ۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ " افواجِ پاکستان کی محبت ہماری رگ رگ میں بسی ہے ملک سے محبت کرنے والے ہر شخص کے دل میں افواجِ پاکستان سے عقیدت بھری ہے"۔

کھلاڑیوں نے یہ عزم کیا کہ "وطن عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو نہ صرف یاد رکھا جائے گا بلکہ ان کے تقدس اور حرمت پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے"۔

مزیدخبریں