ایک نیوز: 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونےوالےحملےمیں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق حملہ آور شرپسند کی شناخت راجا دانش وحید کے نام سے کی گئی، جو رولپنڈی کا رہائشی ہے اور حملے کے وقت لوگوں کو توڑ پھوڑ پر اُکساتا رہا جب کہ خود بھی ڈنڈوں سے جی ایچ کیو کے مونوگرام کو توڑ کر اندر داخل ہوا۔
شناخت کیے گئے شرپسند نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر شدید پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکنے میں بھی راجا دانش وحید صفِ اول میں رہا۔ شناحت کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے شرپسند کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔