ایک نیوز: سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر نےآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ہارنے پر بھارتی ٹیم پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں سچن ٹنڈولکر نے روی چندرن ایشون کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے پلیئنگ الیون سے باہر کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ٹنڈولکرنے کہا کہ ایشون دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر ہیں اور ان جیسے اسپنرز کو سازگار حالات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، آسٹریلیا کے پاس 5 بائیں ہاتھ کے بیٹرز تھے۔
Congratulations to Team Australia on winning the #WTCFinal. @stevesmith49 and @travishead34 set a solid foundation on Day one itself to tilt the game in their favour. India had to bat big in the first innings to stay in the game, but they couldn’t. There were some good moments…
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) June 11, 2023
سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پہلی اننگز میں اچھی بیٹنگ کرنی چاہیے تھی جو وہ نہیں کر سکی،سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں آسٹریلوی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔
واضح رہے کہ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دے کرآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی ہے