ایک نیوز: بینکنگ کورٹ نےمونس الٰہی کی اہلیہ سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اےمنی لانڈرنگ کے مقدمہ میں بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، زاراالٰہی سمیت 3 ملزموں کی ضمانت 16 جون تک منظورکرلی۔عدالت نے عبوری ضمانت5،5 لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کی ،عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔