ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی ،آٹادال چینی بجلی گیس کابل لوگ دیکھ سکتے ہیں خریدنہیں سکتے۔یہ9مئی کے واقعے کو بیانیہ بناکےالیکشن کی طرف جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ9مئی کے واقعے کو بیانیہ بناکے الیکشن کی طرف جائیں گے ،جب بھی اقتدارسے اترتے ہیں شہبازشریف اورزرداری بیمارہوجاتے ہیں ،بجٹ کے اعدادوشماردحقائق کے برعکس ہیں ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ ابھی حقیقی کنگ پارٹی کا فیصلہ نہیں ہوا،پی پی پی کے جال میں کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی ،تارکین وطن کو ڈرانے دھمکانے سے ترسیلات مزیدکم ہوں گی۔
جسکوپاکستان لاناہےوہ عوام کےخوف سےایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں نظربندہےایک شخص کودیوارسےلگانےکےلیےساری طاقتیں اور13پارٹیاں اکھٹی ہوگئی ہیں لیکن ہوتاوہی ہےجوخداکومنظورہوتاہےالیکشن ہرصورت ہوکررہیں گے13اگست سےپہلےاسمبلیاں ہرصورت توڑنی ہوں گی صاف اورشفاف الیکشن ہی ملک کودلدل سےنکال سکتےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2023
ان کا مزید کہناتھا کہ بھٹوکی دھاندلی پربھی لوگوں نے صوبائی الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا،جن کاجینامرنااسلام اورپاکستان کےلئے ہے وہ آخری سانس تک مقابلہ کریں گے، اللہ اورعدلیہ پاکستان کواس سیاسی جہنم سے نکالیں گی ۔
شیخ رشید احمد نے کہاکہ بریانی والی جلسیاں بے نتیجہ ثابت ہوں گی آٹادال چینی بجلی گیس کابل لوگ دیکھ سکتے ہیں خریدنہیں سکتے،وزراکہتے ہیں امریکہ مخالف بیانیہ کی وجہ سے آئی ایم ایف کامعاہدہ نہیں ہورہا،وزیراعظم کہتے ہیں اس مہینے میں ہوجائےگااگرنہ ہواتوقوم کواعتماد میں لیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ وزیرخزانہ کہتے ہیں آئی ایم ایف سیاست کررہاہے اسکی پرواہ نہیں، یہ ملک چلارہے ہیں یاآڑھت منڈی ،عوام کو2وقت کی روٹی نہیں مل رہی وہ حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آرہے۔
وزراکہتےہیں امریکہ مخالف بیانیہ کی وجہ سےIMFکامعاہدہ نہیں ہورہاوزیراعظم کہتےہیں اس مہینے میں ہوجائےگااگرنہ ہواتوقوم کواعتماد میں لیں گےوزیرخزانہ کہتے ہیںIMFسیاست کررہاہےاسکی پرواہ نہیں یہ ملک چلارہےہیں یاآڑھت منڈی عوام کو2وقت کی روٹی نہیں مل رہی وہ حکمرانوں کی باتوں میں نہیں آرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 12, 2023