ایک نیوز: موبائل سم ایکٹیویٹ کرنے پر عائد سیلز ٹیکس سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ آج سماعت کرے گا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹیکس کے خلاف فیصلے پر اپیل کر رکھی ہے۔