ایک نیوز: آج ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
پشاور، دیر، بنوں اور کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے بارش سے متاثرہ اضلاع میں آج مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش اور جنوبی پنجاب میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔
ادھر بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات اور مکران میں بھی آندھی اور بارش متوقع ہے۔
سندھ کے شہروں میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین میں بھی آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تاہم شہرِ قائد میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ہے جس کے پیشِ نظر درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔