امریکا : آگ لگنے سے اہم ہائی وےتباہ

امریکا : آگ لگنے سے اہم ہائی وےتباہ

ایک نیوز: امریکی شہر فلا ڈیلفیا میں ہائی وے کے پل کے نیچے بڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے بریج کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلا ڈیلفیا میں انٹراسٹیٹ 95 کے اونچے حصے کے نیچے ایک بڑی گاڑی میں آگ لگنے سے شاہراہ کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا  اور خوش قسمتی سے آتشزدگی اور پل کا ایک حصہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 جہاں یہ حادثہ ہوا وہ انٹر اسٹیٹ 95 ہے یہ امریکا میں مرکزی شاہراہ کا درجہ رکھتی ہے۔ یہ ہائی وے نیو یارک سٹی ، فلا ڈیلفیا اور واشنگٹن ڈی سی جیسے بڑے مراکز کو آپس میں جوڑتی ہے اور جنوب میں ریاست فلوریڈا تک جاتی ہے۔

فلاڈیلفیا کے ایک ریٹائرڈ پولیس سارجنٹ مارک فوسیٹی جو واقعہ کے عینی شاہد ہیں انھوں نے بتایا کہ وہ شہر کے ہوائی اڈے کی طرف جا رہے تھے تو انہوں نے ہائی وے پر کالے دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے۔ جیسے ہی وہ آگ کے قریب سے گزرے تو نیچے کی سڑک میں سرسراہٹ دیکھنے کو ملی اور بعد میں پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔