ایک نیوز: بھارت سمیت دیگر بورڈز نے پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل ایشیاکپ 2023 کیلئے قبول کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیاکپ 2023 میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، جس کے میچز کی میزبانی پاکستان ہی کرے گا لیکن حتمی اعلان ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔پاکستان ایشیاکپ کے 4 میچز کی میزبانی لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کرے گا جبکہ بقیہ 9 میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گےاگر ایونٹ کے فائنل میں بھارت کی آتی ہے تو فائنل بھی لنکن سرزمین پر منعقد ہوگا۔
ایشیاکپ میں بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا تھا جس پر پاکستان نے موقف اپناتے ہوئے بھارتی ٹیم کیلئے ہائبرڈ ماڈل تجویز کیا تھا کہ وہ اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیل لیں لیکن بی سی سی آئی نے ہائبرڈ ماڈل بھی ماننے سے انکار کردیا تھا جس پرنجم سیٹھی نے دو ٹوک موقف پیش کرتے ہوئے واضح کیا تھا ہم بھارت میں شیڈول ورلڈکپ نہیں کھیل سکتے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو وہاں سکیورٹی مسائل ہیں۔رواں ہفتے کے اختتام پر ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان متوقع ہے جبکہ ٹورنامنٹ کیلئے یکم سے 17 ستمبر تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اگر ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈکاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔