کوٹلی:زائرین کی بس کھائی میں گرگئی،9مسافرجاں بحق متعددزخمی

Jun 12, 2023 | 04:57 AM

ایک نیوز:کوٹلی میں زائرین کی بس کھائی میں گرگئی،9افرادجاں بحق جبکہ متعددمسافردزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق کوٹلی کےعلاقےناڑپوٹھہ جراہی کےقریب بس کھائی میں گرگئی،حادثےکےنتیجےمیں9افرادجاں بحق ہوگئے،جبکہ متعددمسافرزخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ کوٹلی کی حدودتھانہ ناڑپوٹھہ جراہی کےمقام پرہوا،حادثہ تیزرفتاری کےباعث موڑکاٹتےہوئےپیش آیا،جاں بحق اورزخمیوں کاتعلق گوجرانوالہ سےہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق زائرین کی بس نیریاں شریف عرس میں شرکت کےبعدواپس گوجرانوالہ جارہی تھی،بس میں35سےزائدزائرین سوارتھے،ریسکیونےامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمی افرادکوڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال میرپورمنتقل کردیا۔

مزیدخبریں