ایک نیوز:ایک مادہ مگرمچھ جسے نروں سے الگ تھلگ رکھا گیا تھا، اس کے باوجود وہ حاملہ ہوگئی اور جنین کا ڈی این اے 99.9 فیصد اپنی ماں سے ملتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کوسٹا ریکا میں ایک مادہ مگرمچھ نے خود کو حاملہ کر لیا جو کہ رینگنے والے جانوروں میں ’کنواری پیدائش‘ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
مگرمچھ کو چڑیا گھر میں رکھا گیا تھا اور اس کا نر مگرمچھوں سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ لیکن اس کے باوجود اس کے اندر موجود انڈے میں ایک مکمل طور پر تیار شدہ جنین دریافت ہوا ہے۔
جنین 99.9 فیصد جینیاتی طور پر ماں سے مماثل ہے جو مزید اس بات کی تصدیق ہے حمل میں کسی نر کا کوئی کردار نہیں رہا۔ پرندوں، چھپکلیوں، سانپوں اور مچھلیوں میں کنوارے حمل (parthinogenesis) کو ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن مگرمچھوں میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔
کوسٹا ریکا میں انوکھاواقعہ ،بغیر کسی نر کے مگرمچھ حاملہ ہوگئی
Jun 12, 2023 | 03:27 AM