ایک نیوز:ڈاکٹرفوزیہ صدیقی نےکہاکہ تصوربھی نہیں کرسکتی تھی کہ عافیہ اتنےبرےحال میں ہے، میری تحریک کامشن یہ ہےکہ عافیہ کورہائی دلاکرپاکستان لایاجائے،اگرحکومت چاہےتوعافیہ رہاہوسکتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکامیں قیدعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی وطن واپس پہنچ گئیں،فوزیہ صدیقی نےامریکامیں جیل میں بہن سے ملاقات بھی کی تھی۔
ایئرپورٹ پرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےفوزیہ صدیقی کاکہناتھاکہ عافیہ سےملاقات کیلئےوزیراعظم،وزیرخارجہ اورآصف زرداری نےمددکی،عافیہ کےساتھ ملاقات میں بڑاہاتھ اسلام آبادہائیکورٹ کاہے۔
عافیہ صدیقی کی بہن کامزیدکہناتھاکہ میری تحریک کامشن یہ ہےکہ عافیہ کورہائی دلاکرپاکستان لایاجائے،اگرحکومت چاہےتوعافیہ رہاہوسکتی ہے،عافیہ کی رہائی کی کنجی اسلام آبادمیں ہے۔
فوزیہ صدیقی کاکہناتھاکہ میں امریکی حکام سےامیدرکھتی ہوں ان کےدل بھی نرم ہوں گے، تصوربھی نہیں کرسکتی تھی کہ وہ اتنےبرےحال میں ہے،ہماراحکومت پاکستان سےعافیہ صدیقی کی واپسی کامطالبہ ہے۔
ڈاکٹرفوزیہ صدیقی کامزیدکہناتھاکہ جولائی یااگست میں عافیہ سےدوبارہ ملاقات ہوگی،ملاقات کیلئےدرخواست جمع کرادی گئی ہے۔