ایک نیوز:بھارت میں 24 سالہ ماڈل گرل وانشیکا چوپڑا ریمپ پر واک کے دوران لوہے کا پلر گرنے سے دب کر ہلاک ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ماڈل کی ہلاکت کا واقعہ بھارتی شہر نوئیڈا کے فلم سٹی میں فیشن شو کے دوران پیش آیا۔فیشن شو میں لائٹس کیلئے لگایا گیا لوہے کا پلر ریمپ پر واک کے دوران ماڈل پر اچانک گر پڑا اور وہ زخمی ہوگئیں جبکہ ریمپ کے قریب کھڑا ایک اور نوجوان بھی اس کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق ماڈل وانشیکا چوپڑا اور زخمی نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ماڈل گرل چل بسیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت شو پر منتظمین اور بجلی کا کام کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔